English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایسا شخص صدر بنا تو دہشت گردی بڑھے گی : بی جے پی رہنما کا متنازع بیان

share with us

:16جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)بی جے پی کے لیڈروں کے متنازعہ بیانات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ بیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش کا سامنے آیا ہے جو پہلے بھی کئی متنازعہ بیانات دے کر سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔ انھوں نے اس بار این سی پی سربراہ شرد پوار پر حملہ کیا ہے۔ دراصل شرد پوار کو اپوزیشن پارٹیاں صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار بنانے کی خواہش مند ہیں، لیکن شرد پوار نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ابھی سرگرم سیاست سے الگ ہونا نہیں چاہتے۔ یعنی صدارتی عہدہ کی دوڑ سے انھوں نے اپنا نام ہٹا لیا ہے۔ اس کے باوجود دلیپ گھوش نے بیان دیا ہے کہ شرد پوار کے دہشت گردوں سے تعلقات تھے، ہمارے ملک میں ایسا صدر ہوگا تو دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔

دلیپ گھوش نے شرد پوار کے نام پر غور کرنے والی ممتا بنرجی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’دیدی سوچتی ہیں کہ اگر سب اسے ایک بار بولیں گے تو وہ مان جائے گا۔ لیکن کوئی اس کا نام نہیں بول رہا ہے۔ اس میٹنگ میں 16 پارٹیاں شامل ہوئی ہیں لیکن ان لوگوں کے وجود کو لے کر ہی سوال ہے۔‘‘ دلیپ گھوش نے یہ کہہ کر بھی مذاق بنایا کہ وزیر اعلیٰ (ممتا بنرجی) کی طویل مدت سے یہ خواہش ہے کہ وہ آل انڈیا سطح کی لیڈر بنیں۔

قابل ذکر ہے کہ آئندہ 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے این سی پی سپریمو نے خود کو کچھ دن پہلے ہی الگ کر لیا تھا۔ اس کے باوجود مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی میں این سی پی سربراہ سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس دوران دونوں لیڈروں نے صدارتی انتخاب پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ میٹنگ تقریباً 20 منٹ چلی۔ میٹنگ کو لے کر شرد پوار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ممتا بنرجی نے آج دہلی میں میری رہائش پر مجھ سے ملاقات کی۔ ہم نے اپنے ملک سے جڑے مختلف ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا