English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدارتی انتخاب سے قبل ممتا بنرجی نے بلائی اپوزیشن کی میٹنگ، اویسی نے کہا مجھے نہیں بلایا گیا،بلایا جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

share with us

نئی دہلی:15جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے آج دہلی میں سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت 22 اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔

ممتا بنرجی کے اجلاس میں حزب اختلاف کی متعدد جماتوں کے لیڈران کے پہنچنے کا عمل لگاتار جاری ہے، آخری اطلاع موصول ہونے تک حزب اختلاف کی 16 جماعتوں کے لیڈر ممتا بنرجی کے اجلاس میں پہنچ چکے تھے۔ ممتا بنرجی خود گیٹ پر کھڑے ہو کر تمام لیڈروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

ٹی آر ایس  عام آدمی پارٹی سمیت کئی پارٹیوں نے صدارتی انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن اتحاد سے متعلق ممتا بنرجی کی میٹنگ سے خود کو دورکھا  اس دوران اے آئی ایم آئی ایم نے بھی اس میٹنگ سے خود کوالگ کر لیا تھا۔ اپوزیشن میٹنگ کے بارے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ انہیں میٹنگ کے لیے نہیں بلایا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ اگر بلایا بھی جاتا تو وہ اجلاس میں شرکت کے لیے نہیں جاتے۔

ممتا بنرجی نے یہ اجلاس آئندہ صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے صدارتی امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔

ممتا بنرجی کے اجلاس میں شرد پوار، پرفل پٹیل، اکھلیش یادو، محبوبہ مفتی، کانگریس کے جے رام رمیش، ملکارجن کھڑگے، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، شیو سینا کے سبھاش دیسائی، پرینکا چترویدی، جے ڈی ایس کے ایچ ڈی کمارسوامی، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ، آر جے پی سے منوج جھا اور اے ڈی سنگھ پہنچ چکے ہیں۔

کانگریس، سماج وادی پارٹی، شیوسینا، ڈی ایم کے، پی ڈی پی، جنتا دل سیکولر، سی پی آئی، سی پی آئی، آر ایس پی، انڈین یونین مسلم لیگ، آر جے ڈی، این سی پی، ٹی ایم سی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ) لبریشن۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا