English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں مسلمانوں کے مکانات توڑے جانے پر پاکستان کے سابق وزیراعظم کا ٹویٹ ،کہا یہ تواسرائیلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

share with us

:15جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)بھارت میں اہانت رسول کے معاملے میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والے احتجاج کے بعد بھارتی حکام کی جانب سے اب ان مظاہرین کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔ اسی ضمن میں سہارنپور کے ایک پولیس اسٹیشن کا مبینہ ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں پولیس مسلم نوجوانوں پر نہایت ہی بے دردی سے ڈنڈے برسا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پریاگ راج (الہ آباد) میں ایک سماجی کارکن جاوید محمد کو پر تشدد احتجاج کا ماسٹر مائینڈ قرار دیتے ہوئے ان کے گھر کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کردیا ہے۔

بھارت میں ایک خاص طبقے کو ٹارگیٹ کیے جانے پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں بھی عرضی داخل کی جاچکی ہے، بھارت میں بھی اس قسم کی کاروائی کو کئی سابق ججز اور سماجی کارکن نے غیرقانونی قرار دیا ہے، وہیں اب اس معاملے پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے بھی ٹویٹ کرکے مسلمانوں کے خلاف سفاکانہ کاروائی کو قابل مذمت اور اسرائیلی طرزِ جارحیت کے متروادف قرار دیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ’’بھارتی حکام کی جانب سے ہمارے پیارے نبی ﷺ کےبارے میں بی جے پی کی ترجمان کے توہین آمیز کلمات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کےگھر مسمار کئے جانے پر نہایت تشویش ہے۔ اپنے مسلم شہریوں، جن کے جذبات دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح شدید مجروح ہوئے، کے حوالے سے حساسیت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بھارت سرکار نے گھر گراتے ہوئے اس ہرزہ سرائی کے خلاف سراپا احتجاج ان مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ یہ غیر انسانی و سفاک اقدام نہایت قابلِ مذمت اور اسرائیلی طرزِ جارحیت میں سے ایک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا