English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامع مسجد کے باہر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی: پولیس

share with us

:11جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)دہلی پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد جامع مسجد کے باہر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وسطی ضلع کی ڈپٹی کمشنر پولیس شویتا چوہان نے بتایا کہ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد تقریباً 300 لوگ پلے کارڈز اٹھائے ہوئے جامع مسجد کے باہر جمع ہوئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہر جمعہ کو تقریباً 1500 لوگ نماز کے لیے جامع مسجد آتے ہیں۔ لیکن آج نماز کے فوراً بعد 300 کے قریب لوگ جامع مسجد کے باہر جمع ہوئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ الرٹ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے اور گاڑیوں کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے انہیں فوری طور پر منتشر کردیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ مظاہرین میں سے کچھ کی شناخت کرلی گئی ہے اور دیگر کی جلد ہی شناخت کر لی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔=

مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے معطل ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کو مبینہ طور پر متنازعہ مذہبی تبصرے کرنے پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا