English   /   Kannada   /   Nawayathi

کینیڈین وزیر اعظم نے ملک بھر میں پستول کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی!

share with us

اوٹاوا: 31/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا میں پستول کی خرید و فروخت، درآمد اور منتقلی پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک بھر میں پستول کی ملکیت پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے پستول منگوانے، اس کی منتقلی اور خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ مؤثر طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ملک میں پہلے سے موجود ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کیا جائے گا۔ انسانی جانوں کے ضیاع کے ہتھیار کو یوں عام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پستول سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور اس کے لیے میکنیزم بنایا جائے۔

واضح رہے کہ پستول پر پابندی کا فیصلہ امریکی ریاست ٹیکساس میں 18 سالہ لڑکے کی اسکول میں فائرنگ سے دو اساتذہ سمیت 21 کم سن طلبا کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔

 

 

Urdu news

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا