English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے  تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد 79 ہوگئی

share with us


برازیلیا: 30/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)برازیل میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں دوسرے دن مزید 35 لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی تعداد 79 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارش نے کل سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوکر اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا تھا۔

مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔صرف گزشتہ مجموعی طور پر ان بارشوں میں مختلف واقعات میں 35 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ ہزرا کے قریب افراد کو گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

امدادی کاموں کے دوران تاحال لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی 30 سے زائد لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔

برازیل میں بارشوں کے باعث سیلاب آنے کا گزشتہ پچھلے 5 مہینے میں ہونے والا یہ چوتھا واقعہ ہے جب کہ فروری میں بھی طوفافی بارشوں کے دوران 230 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Brazil Rain 3 Brazil Rain 3

برازیل میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور بالخصوص لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کئی علاقوں میں فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا