English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کی جیلوں سے 540 قیدیوں کی معافی کا اعلان جاری

share with us


28/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کی جیلوں سے 540 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے صدر کی جانب سے سالانہ بنیاد پر قیدیوں کی سزا میں رعایت کا اعلان ماہ رمضان سے قبل کیا جاتا ہے۔

اس رعایت اور ہمدردی کا خاص مقصد اصلاح معاشرہ کے ساتھ ساتھ یہ ہے کہ معافی پانے والے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کی تکلیف کو کم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

رہائی پانے والے قیدیوں کو اپنے مستقبل کو نئے سرے سے بہترکرنے کا موقع میسر آئے اور وہ ذمہ داری کے ساتھ معاشرے میں اپنی آئندہ زندگی سکون اور قوانین کے مطابق گزار سکیں۔

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا