English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویکسین کے بغیر اب سعودی عرب میں داخلہ کی اجازت

share with us

 

ریاض: 22/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے غیرویکسین شدہ افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مقامی ویکسینیشن مہم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آنے والوں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق غیرویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، مملکت میں آنے والے افراد کو ویکسینیشن، ٹیسٹ، قرنطینہ کے بغیر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرسکیں گے، وہ غیر ویکسین شدہ افراد عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے جو کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے۔

وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا