English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب آئل فیکٹری : گیس تنصیبات اور بجلی گھر پر میزائل حملے

share with us

 

ریاض :21/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے تین بڑے شہروں جازان، خمیس مشیط اور الجنب میں میزائل حملے کیے جسے اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان کی آئل فیکٹری، خمیس مشیط میں گیس اسٹیشن اور الجنوب میں بجلی گھر پر میزائل حملے کیے۔ میزائل حملوں کے شکار مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے حوثی باغیوں کے تینوں مقامات پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جس کے باعث بھاری نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں آئل فیکٹری کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جس کے باعث تیل کی سپلائی متاثر بھی ہوئی جب کہ بڑے علاقے کو بجلی اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خمیس مشیط میں ایک عمارت اور کاروں میں آگ لگی ہوئی ہے جب کہ آئل فیکٹری، گیس اسٹیشن اور بجلی گھر میں ایمبولینسیں داخل ہو رہی ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا