English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش میں بی جے پی کی جیت سے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے : عزیز قریشی

share with us

اترپردیش سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں جب کہ 10 تاریخ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا حالانکہ اس سے قبل ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار بنتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔اس پورے معاملے پر اترپردیش کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اترپردیش میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا عوام کو مشکلات کا تو سامنا کرنا پڑے گا ہی ساتھ ہی ملک بھی بربادی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔

حالانکہ عزیز قریشی نے ایگزٹ پول کو ماننے سے صاف طور پر انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقت ایگزٹ پول سے بالکل مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا ہے اور عوام کے اندر سماج وادی پارٹی کی ہوا صاف دیکھی ہے، اس لیے ہمیں امید ہے کہ ریاست اترپردیش میں اکھیلیش یادو سرکار بنا رہے ہیں۔

کانگریس کا ووٹ فیصد مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ اس سوال کے جواب میں عزیز قریشی کا کہنا تھا کہ کانگریس کی تباہی سنجے گاندھی کے بعد شروع ہو گئی تھی اگر راجیو گاندھی زندہ ہوتے تو کانگریس کی یہ حالت نہیں ہوتی، ووٹ فیصد کی بات کی جائے تو اس کے پیچھے کانگریس کے کارکنان کو نظر انداز کرکے لالچی اور موقع پرست افراد کو ذمہ داریاں دینا ہے۔ حالانکہ ملک کی سیاست کانگریس پارٹی کے بغیر ادھوری ہے اور راہل گاندھی کے بعد اب پرینکا گاندھی پھرسے کانگریس کی ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا