English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھگوڑے وجئے مالیا کی سزا طئے کرنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ سنائے گا فیصلہ

share with us

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ توہین عدالت کے قصوروار فرار شراب کے کاروباری وجے مالیا کی سزا طے کرنے کے معاملے میں جمعرات کو سماعت کی جائے گی، جسٹس یو یو للت کی صدارت والی بنچ نے رفیق عدالت جے دیپ گپتا کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی، گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مالیا کو عدالت میں حاضر ہونے کا آخری موقع دیا تھا۔

گزشتہ سماعتوں کے دوران مالیا کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ توہین عدالت کے (مالیا) کیس میں صرف سزا کی سماعت ہی چار سال سے زیر التوا ہے۔ اسے 2017 میں قصوروار قرار دیا گیا تھا اور تب سے یہ مقدمہ زیر التوا ہے۔

سپریم کورٹ سے مرکزی حکومت کو بار بار حکم دینے کے باوجود مجرم کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے، بنچ نے 30 نومبر کو کہا تھا ’’ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ یہ مالیا پر منحصر ہے کہ وہ خود یا کسی وکیل کے ذریعے توہین کے کیس میں سزا طے کرنے پر اپنا موقف رکھتے ہیں یا نہیں۔

سپریم کورٹ نے 14 جولائی 2017 کو مالیا کو مجرم قرار دیا تھا۔ مالیا کو اپنے بچوں کے بینک کھاتوں میں 40 ملین امریکی ڈالر کی منتقلی کا انکشاف نہ کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔ بینکوں پر 9000 کروڑ روپے سے زیادہ کی واجبات سے متعلق مختلف معاملات میں اسے عدالتی حکم کے بغیر اپنے بینک اکاؤنٹ میں لین دین کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا