English   /   Kannada   /   Nawayathi

30 ٹن امدادی سامان متحدہ عرب امارات سے یوکرین روانہ

share with us

 

 

08/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات نے یوکرین کے لیے 30 ٹن دوائیں، طبی آلات اور امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کی ہے۔

اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق امارات نے یہ امداد یوکرین کے متاثرہ شہریوں کے لیے بھیجی ہے۔

اقوام متحدہ نے یوکرین میں نقل مکانی کرنے والوں اور ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کے لیے امداد کی اپیل کی تھی۔ اب تک 1.2 ملین سے زیادہ پناہ گزین ریکارڈ پر آچکے ہیں۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/March/36566/2022/444.jpg
امداد سے یوکرین کے پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔

 

امارات کا طیارہ امدادی سامان لے کرپولینڈ کے شہرلوئلن پہنچ گیا جہاں امدادی سامان یوکرین کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

یوکرین میں متعین اماراتی سفیر سالم الکعبی نے کہا کہ امارات نے امدادی سامان یوکرین کے شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں کی انسانی ضروریات پوری کرنے کرنے کےلیے روانہ کیا ہے وہاں انسانی صورتحال دھماکہ خیز ہے۔ ضرورت کا بنیادی سامان انسانی بنیادوں پر فراہم کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ امارات نے اقوام متحدہ کی اپیل پر50 الکھ ڈاکر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔اس رقم سے یوکرین کے پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔

 

 

 

Urdu News

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا