English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشرق وسطیٰ میں مہنگائی بڑھنے کا اہم سبب یہ ہوسکتا ہے،جانیے کیا؟

share with us


08/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)ماہرین نے کہا ہے کہ روس، یوکرین تنازع مشرق وسطی میں گندم کی قیمت بڑھنے اور دیگر اشیا کی فراہمی کو متاثر کر سکتا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافے سے صورتحال سنگین ہو سکتی ہے اور خطے کے ممالک میں ہنگامے پھوٹ سکتے ہیں۔

روس اور یوکرین اناج کی عالمی منڈی کو 14 فیصد فراہم کرتے ہیں۔

رواں برس کے آغاز کے ساتھ ہی گندم کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافہ ہوا اور قیمتوں میں اتنا اضافہ 2008 کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔

عرب ممالک میں لبنان، شام اور یمن قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

عالمی ریسرچ فرم بی سی اے نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود سے مشرق وسطیٰ تک سپلائی لائن پر اثرات پڑے ہیں۔

روس، یوکرین اور بیلاروس دنیا بھر میں کھاد برآمد کرنے کے حوالے سے بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ بوائی کا عمل فروری کے آخر میں عموماً شروع ہوتا ہے تاہم اب فصل کی کٹائی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

بی سی اے ریسرچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک ذخائر میں تیزی سے کمی آ سکتی ہے اور کسی بھی قسم کی پیشرفت بدامنی کا باعث بن سکتی ہے جیسے کہ 2011 میں عرب سپرنگ کے دوران خوراک کی قیمتوں سے متعلق دیکھا گیا۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/March/36481/2022/000_par2725628.jpg
یوکرین متعدد ممالک کو گندم فراہم کرتا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

 

لبنان اسی خطے سے اپنے گندم کا 40 فیصد امپورٹ کرتا ہے اور اس وقت معاشی، سماجی او سیاسی بحران کی گرفت میں ہے۔

غیرسرکاری ادارے ڈریگن فلائی نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں گندم کے صرف ایک ماہ کے لیے ذخائر ہیں اور ’ درپیش مشکلات سے متعلق احتجاج اور بدامنی کا امکان‘ پایا جاتا ہے۔

جنگ زدہ شام اور یمن میں بھی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی میں کمی کے اثرات پڑ سکتے ہیں۔

یوکرین کے حکام نے اہم سامان کو دیگر یورپی بندرگاہوں تک برآمد کرنے کے لیے ملک کے فعال ریلوے نیٹ ورک کو استعمال کرنے کے امکان پر بات کی ہے۔

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا