English   /   Kannada   /   Nawayathi

این آئی اے نے طلحہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا

share with us

:08مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دولت اسلامیہ خراسان صوبہ سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں پونے کے رہائشی طلحہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

یہ مقدمہ 8 مارچ 2020 کو ایک ایف آئی آر کے طور پر لودھی کالونی تھانے کے اسپیشل سیل میں درج کیا گیا تھا، دہلی کے جامعہ نگر کے اوکھلا وہار سے ایک کشمیری جوڑے جہانزیب سمیع وانی اور ان کی اہلیہ حنا بشیر بیگ کی گرفتاری کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

این آئی اے نے 20 مارچ 2020 کو کیس کا دوبارہ اندراج کیا تھا۔ تفتیش کے دوران چار ملزمین عبداللہ باسط، سعدیہ انور شیخ، نبیل صدیق کھتری اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کیا گیا تھا، این آئی اے کی جانب سے سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔

اس معاملے میں اب تک چھ ملزمین کو بھارت میں شدت پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دینے، آئی ایس آئی ایس کے نظریے کو پھیلانے کی سازش کرنے، آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے کے لیے سیل قائم کرنے، فنڈ جمع کرنے، ہتھیار جمع کرنے، آئی ای ڈی بنانے اور ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

آج طلحہ خان کے گھر کی تلاشی کے دوران مختلف مجرمانہ دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیوائسز ضبط کئے جانے کا دعوی کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا