English   /   Kannada   /   Nawayathi

سماجوادی پارٹی اور آرایل ڈی اتحاد نے ایگزٹ پول کے اندازوں کو کیا مسترد

share with us

لکھنؤ:08مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تمام سات مراحل کی ووٹنگ ختم ہو چکی ہے اور اب 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، لیکن پیر کے روز آخری مرحلہ کے بعد ایگزٹ پول میں ریاست میں بی جے پی کی حکومت واضح اکثریت کے ساتھ بننے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری نے ایگزٹ پول کے اندازوں کو مسترد کر دیا ہے۔

جینت چودھری نے منگل کے روز کہا کہ یوپی انتخابات کے نتائج ایگزٹ پولس سے مختلف ہوں گے اور ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں جو جوش و خروش ہم نے دیکھا ہے، اسی سے لگتا ہے کہ نتائج ان سروے سے علیحدہ ہوں گے اور اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اتحاد کی حکومت بنے گی۔

آر ایل ڈی کے سربراہ نے کہا کہ جب تک ای وی ایم نہیں کھل جاتی، کسی کو بھی نتائج کا پتا نہیں ہے۔ پولنگ بوتھوں پر کسی ایگزٹ پول کرنے والے شخص کو دیکھا نہیں گیا۔ معلوم نہیں انہیں کہاں سے ڈیٹا ملتا ہے۔ ایگزٹ پول ایک عمل ہے۔ یہ ایک نظریہ ہے اور میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ یہ ذہنی دباؤ بنانے کا ایک طریقہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا