English   /   Kannada   /   Nawayathi

حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کے اختتام پر پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی

share with us

 

07/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع) حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ نمازیوں کے لئے ماسک پہننے کولازمی قراردیا گیا ہے۔

 کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پرمسجد الحرام مسجد نبویؐ میں معمول کے مطابق پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ حرم شریف میں سیکڑوں نمازیوں نے صحن،دالان اورچھتوں پرنماز پڑھی۔

نماز کی ادائیگی کے لئے ’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ امور صحت کے نگران اداروں کی جانب سے جاری سفارشات کی روشنی میں متعدد احتیاطی تدابیر میں نرمی کی جارہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا