English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین:11سالہ بچہ ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر دوسرے ملک روانہ

share with us

کیف:07/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع) یوکرین میں کمسن بچے کو جان بچانے کی خاطر ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر دوسرے ملک روانہ کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر زپوریشیا میں ماں نے اپنے 11 سالہ بچے کی جان بچانے کی خاطر ہاتھ کر فون نمبر لکھ کر ایک ہزار کلو میٹر دور دوسرے ملک سلواکیا روانہ کردیا۔

یوکرینی بچے کے ہاتھ میں ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اور سلواکیا کی حکومت کو لکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا۔

ماں نے بچے کو ٹرین میں بٹھا کر قریبی رشتے دار کے ہاں روانہ کیا جبکہ وہ خود اپنی بیمار ماں کی عیادت کی وجہ سے ملک چھوڑ کر نہ جاسکیں۔

The 11-year-old from Zaporizhzhya was branded a "hero" after he crossed the border to Slovakia alone.

سلواکیا پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں اس ننھے بچے کو ہیرو قرار دیا گیا اور بچے کے بلند حوصلے کی تعریف کی گئی۔

بچے کا سلواکیا ایئرپورٹ پر حکام نے استقبال کیا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، سلواکیا حکام کی جانب سے بچے کو کھانا فراہم کرکے اس کے رشتے داروں کے گھر بھی پہنچایا گیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ سلواکیا پہنچنے کے بعد اپنے رشتہ داروں کے پاس موجود ہے۔

 

ARY News Urdu 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا