English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی صدر کے قتل کی ٹویٹ پر جانیے امریکا کا موقف !

share with us

امریکہ نے سینیٹر لنڈسے گراہم کے اس بیان کو مسترد کیا ہے جس میں انہوں نے روسی صدر ولادیمر پوتن کے قتل کی بات کی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ’یہ امریکی حکومت کی پوزیشن نہیں ہے۔‘

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق لنڈسے گراہم کی جانب سے جمعرات کو کی جانے والی اس ٹویٹ کے بعد واشنگٹن کے تمام حلقوں سے سخت ردعمل کا سامنا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ روس کے عوام ہی ولادیمیر پوتن کو ہٹا سکتے ہیں۔  

اس ٹویٹ پر کانگریس کے بہت سے قدامت پسند اور لبرل ارکان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن کے سینیٹر ٹیڈ کرز اس کو ’انتہائی برا خیال‘ قرار دیا ہے جبکہ جارجیا کے نمائندے مارجوری ٹیلر گرین نے کہا کہ گراہم کی ٹویٹ ’غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور غیرضروری ہے۔‘

منی سوٹا کے نمائندے الہان عمر، جن کو اسرائیل کے بارے میں تبصرے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، نے اس پر لکھا ’سیریسلی،‘۔

 جمعے کو جین ساکی نے بھی لنڈسے کے آئیڈیا کو رد کیا اور لکھا ’یہ امریکہ حکومت کی پوزیشن نہیں ہے اور یقینی طور پر وہ بیان بھی نہیں جو اس انتظامیہ میں کام کرنے والے کسی شخص کے منہ سے آپ سنیں۔‘  

گراہم کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب وائٹ پہلے سے مشکل میں ہے، ایک طرف وہ روسی حملے کے خلاف سخت مغربی ردعمل کا انتظام کر رہا ہے جبکہ ساتھ ہی وہ وسیع سرحدی جنگ کے خوف سے روس کے ساتھ براہ راست تصادم سے بھی گریز کر رہا ہے۔

روس کے صدر کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کو تیار رہنے کا حکم دیا جا چکا ہے جس سے یہ خوف موجود ہے کہ کہیں وہ ان کو استعمال کرنے کا تو نہیں سوچ رہے۔

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا