English   /   Kannada   /   Nawayathi

4ہزار مہنگی گاڑیوں سے لدا بحری جہاز منزل تک پہنچ نہ سکا

share with us

 


نیویارک: 2/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)دنیا کی مہنگی ترین چار ہزار گاڑیوں سے لدا مال بردار بحری جہاز بحراوقیانوس میں ڈوب گیا۔

 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاز پر موجود عملے کے 22 ارکان کو پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

یہ جہاز تقریباً 4 ہزار کاروں بشمول الیکٹرک کاروں کو جرمنی سے رہوڈ آئی لینڈ (امریکہ) کی بندرگاہ لے جا رہا تھا لیکن 16 فروری کو جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور عملے کو نکال لیا گیا۔ کیریئر کے نمائندوں نے بتایا کہ جہاز میں  متعدد آڈی کاریں تھیں۔

فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز ہزاروں قیمتی گاڑیاں جرمنی سے امریکا لے جارہا تھا جس میں گزشتہ دنوں آگ لگ گئی تھی جبکہ ہزاروں قیمتی گاڑیوں کی مالیت تقریبا  155 ملین امریکی ڈالر بنتے ہیں۔

ان چار ہزار گاڑیوں میں زیادہ تر لگژری کارز تھیں۔ ان میں پورشے اور بینٹلے جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کی انفرادی قیمت ہی 70 ہزار برطانوی پاؤنڈ تک ہوتی ہے۔

لگژری کاریں بنانے والی بینٹلے کمپنی کے مطابق جہاز پر اُن کی 189 نئی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ پورشے کمپنی نے کہا ہے کہ ڈوبنے والے جہاز پر ان کی 1100 گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق والکس ویگن کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان گاڑیوں کی انشورنس کی مالیت 116 ملین برطانوی پاؤنڈ بنے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا