English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن , 547 کلو چرس ضبط ،51 افراد گرفتار

share with us


ریاض 2/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں 547 کلو چرس پکڑی گئی ۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی سرحدی محافظوں نے مملکت کے جازان ، عسیر اور نجران کے علاقوں میں اسمگلنگ کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے کیے گئے آپریشن کے تحت 547 کلو گرام چرس اور 17 ٹن سے زیادہ کھات قبضے میں لے لی۔ بارڈر گارڈز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مسفر بن غنم القرینی نے بدھ کے روز بتایا کہ 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 31 سعودی شہریوں کے ساتھ 14 ایتھوپیائی ، پانچ یمنی اور ایک اریٹیرین شامل ہیں جنہوں نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی ، حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں اور ضبط شدہ منشیات حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 28 فروری کو بھی سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان 3 لاکھ کے قریب نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے شمالی حدود ریجن میں بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، سرحدی محافظوں کی ٹیم نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے پر ایک شامی اور 2 عراقیوں کو حراست میں لے لیا ہے ، مزکورہ ملزمان 3 لاکھ کے قریب نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بتایا گیا کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکاوں نے محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے الزام میں مزید 2 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لیا جو منشیات وصول کرنے کے لیے چوکی پرپہنچے ہوئے تھے ، ان ملزمان کے خلاف منشیات سمگل کرنے کا مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا۔

 

Urdu point

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا