English   /   Kannada   /   Nawayathi

یواےای:24منٹ کی کال کے دوران 40ہزار درہم کا خسارہ !

share with us

 


راس الخیمہ یکم مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں 24 منٹ کی فراڈ کال کے دوران ایشیائی خاتون 40 ہزار درہم سے محروم ہوگئی ‘ خاتون کو ایک ایسے شخص کی طرف سے کال موصول ہوئی جس نے ملک میں ایک بینک میں کام کرنے کا دعویٰ کیا ۔ اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق ایک 34 سالہ ایشیائی خاتون نے فراڈ فون کال کے بعد 24 منٹ کے اندر 40 ہزار درہم کھو دیئے ، خاتون کو ایک ایسے شخص کا فون آیا جس نے ملک میں ایک بینک میں کام کرنے کا دعویٰ کیا اور اس نے خاتون کو اپنے اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ کرنے اور فون کے ذریعے معلومات فراہم کرنے کا کہا ۔ بتایا گیا ہے کہ راس الخیمہ سول کورٹ نے ملزم کو مادی اور اخلاقی نقصان کے معاوضے کے طور پر مدعی کو 65 ہزار درہم ادا کرنے کے ساتھ قانونی اخراجات کی مد میں فیس 6 فیصد سود کے ساتھ ادا کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے واضح کیا کہ مدعی کو جو مادی نقصان پہنچا وہ 40 ہزار درہم کا نقصان ہے کیوں کہ فراڈ اور چوری کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم نے اسی دن رقم نکلوائی ۔ ادھر متحدہ عرب امارات کے حکام نے کولڈ کال کرنے والوں اور آن لائن دھوکہ دہی کرنے والوں سے لاحق خطرات کے بارے میں عوام کو ایک نئی وارننگ جاری کی ہے ، جس میں دبئی پولیس نے فراڈ کے خطرے کو اجاگر کرنے اور نقد رقم کی دھوکہ دہی سے بچنے کے بارے میں تجاویز پیش کیں ، دبئی پولیس نے کہا کہ اگر لوگوں کو ذاتی معلومات ، خاص طور پر فون پر یا واٹس ایپ جیسی میسجنگ سروسز کے ذریعے ظاہر کرنے کے لیے کہا جائے تو ہائی الرٹ رہنا چاہیے ، دبئی پولیس سمیت سرکاری اہلکار آپ سے ذاتی تفصیلات نہیں پوچھیں گے۔ پولیس نے کہا کہ لوگوں کو حساس مالی تفصیلات جیسے کہ بینک کی تفصیلات یا ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) اور CCV کوڈز کا اشتراک نہیں کرنا چاہیئے اور نامعلوم لنکس پر کلک نہیں کرنا چاہیے ، مجرم جعلی شناخت بنا سکتے ہیں اور آپ کو یہ یقین دلانے کے لیے دھوکہ دے سکتے ہیں کہ آپ نے کچھ جیتا یا اچھا سودا حاصل کر لیا۔

 

Urdu Point News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا