English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل میں حوثی ملیشیا کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کا کیا خیر مقدم

share with us

 

یکم مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل میں حوثی ملیشیا کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امارات نے حوثی ملیشیا سے دہشتگرد کارروائیاں بند کرنے اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل میں امارات کی مندوب لانا نسیبہ نے قرار داد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فیصلے سے حوثی باغیوں کا خطرہ کم ہوگا نیز سمندری تجارتی گزرگاہ محفوظ ہوگی‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’یمنی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں سیاسی حل کی تلاش اور مذاکرات ہے‘۔

 

urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا