English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین میں پھنسے طلبا کے لئے ہندوستانی سفارتخانہ کی نئی ایڈوائزری ،فوری طور پر کیف چھوڑ دیں طلبا

share with us

کیف:یکم مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے نے منگل کو تمام ہندوستانی شہریوں اور طلبہ سے کہا کہ وہ جلد از جلد دارالحکومت کیف چھوڑ دیں۔

ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا،’یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رہنے والے ہندوستانیوں کو فوری طور پر نکل جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سفارت خانے نے آج طلبہ سمیت تمام ہندوستانی شہریوں سے فوری طور پر کیف چھوڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ انھیں یہاں سے ٹرین یا ٹرانسپورٹ کے دوسرے ذرائع سے جانے کی صلاح دی گئی ہے‘۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین اور روس کے حملوں کے درمیان ہزاروں ہندوستانی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔گذشتہ 24 فروری کو روسی فوج کے یوکرین پر حملے کے بعد ہندوستانی شہریوں کو پڑوسی ممالک سے نکالا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا