English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس یوکرین 5گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں کیا حل نکلا؟

share with us


بیلاروس: 28/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)بیلاروس کی سرحد پر جاری مذاکرات میں روسی اور یوکرینی سفارت کاروں نے متعدد نکات کو زیرِ غور لانے پر باہمی اتفاق کیا ہے۔

روسی سرکاری نشریاتی ادارے اسپوتنک کے مطابق روسی اور یوکرینی حکام نے بیلاروس کے علاقے گومیل میں مذاکرات کے دوسرے دور پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد یوکرین میں لڑائی کو روکنا اور ماسکو اور کیف کے درمیان تنازع کو حل کرنا ہے۔

روسی صدر پوٹن کے معاون خصوصی اور روسی وفد کے سربراہ ولادیمیر میڈنسکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ماسکو اور کیف نے مذاکرات میں کچھ نکات پر مشترکہ پوزیشن قائم کرلی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ ہم نے ایجنڈے میں شامل تمام آپشنز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور کچھ مشترکہ نکات تلاش کرلیے ہیں جن پر بحث کی جاسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا