English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو۔اے۔ای : نماز پڑھتے کارکن پر ٹرک چڑھ دوڑنے کی وجہ سے نمازی شہید

share with us


 

راس الخیمہ 23/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں نماز پڑھتے کارکن پر ٹرک چڑھ دوڑا ، عدالت نے ٹرک ڈرائیور اور انشورنس کمپنی کو نماز ادا کرنے والے آدمی کو ایک لاکھ تیس ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یو اے ای کی ریاست راس الخیمہ میں اس وقت پیش آیا جب کارکن گاڑی کے پیچھے ظہر کی نماز ادا کر رہا تھا کہ اس دوران ڈرائیور نے ٹرک چلادیا جو کارکن کو روندتے ہوئے گزر گیا ، ایشیائی کارکن کے اہل خانہ نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کارکن کی موت کا باعث بنی ، ان کے خاندان کے سربراہ کے کھو جانے کی وجہ سے انہیں انتہائی مادی اور اخلاقی نقصان پہنچا ہے کیوں کہ وہ ان کا واحد کمانے والا تھا ، اس کے بدلے مدعا علیہان کو انہیں 200,000 درہم معاوضہ ادا کرنا ہوگا ۔ بتایا گیا ہے کہ انشورنس کمپنی کے ایجنٹ نے دلیل دی کہ مدعی معاوضے کے اہل نہیں ہیں کیوں کہ حادثہ سڑک پر نہیں ہوا تھا، جس کی تصدیق جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے کی جب کہ یہ جگہ بھی نماز کی جگہ نہیں تھی تاہم سول عدالت نے ڈرائیور کو غلطی سے مزدور کی موت کا سبب قرار دیتے ہوئے ٹرک چلاتے ہوئے توجہ نہ دینے پر مجرم قرار دیا اور عدالت نے انشورنس کمپنی کے ایجنٹ کے دعوے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ ٹریفک کی خلاف ورزی کا واضح کیس ہے۔ راس الخیمہ سول کورٹ نے ٹرک ڈرائیور اور انشورنس کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک کارکن کے اہل خانہ کو 100,000 درہم ادا کرے ، مدعا علیہان کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ متاثرہ کی اہلیہ کو اپنے زیرِ تعلیم نابالغ بیٹے کی واحد سرپرست کی حیثیت سے درہم 30,000 ادا کریں۔

 

Urdu Point

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا