English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کو ملا سہارا ، چین کا یہ بیان آیا سامنے !

share with us


بیجنگ: 23/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)چین نے روس پر پابندیاں عائد کرنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ یوکرین کے معاملے کو ہوا دے رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں اور یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کے اعلان کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو خطے میں جنگ کے مترادف قرار دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چوئیننگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کا اقدام تناؤ میں اضافہ، خوف و ہراس پھیلانے اور جنگ کو ہوا دینے کا سبب بن رہا ہے۔

ہوا چوئیننگ نے امریکا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جلتی پر تیل ڈالے اور اس کا الزام بھی دوسروں پر دھرے تو یہ غیر زمہ دارانہ اور غیر اخلاقی عمل کہلائے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یوکرین تنازع پر تمام فریقین کو ایک دوسرے کو اہمیت دیں اور ایک دوسرے کے سیکیورٹی خدشات کو دور کریں تاکہ مشاورت اور مذاکرات سے اس مسئلے کا پُرامن حل نکل سکے۔

واضح رہے کہ روس کے کورین کے دو صوبوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرنے اور وہاں اپنی فوجیں بھیجنے کے اعلان پر امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کرکے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کا یقین دلایا ہے۔

 

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا