English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین نے یوکرین معاملہ پر روس کو دی کھلی دھمکی

share with us

 

بروسیلز : 21/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا پیکج تیار کرلیا گیا ہے اور اب صرف روس کا یوکرین پر پہلے حملے کا انتظار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس پر کچھ پابندیاں ابھی فوری طور پر عائد کرے تاکہ روس اپنے ارادوں سے باز رہے تاہم یورپی ممالک نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے آغاز کے بعد ہی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

فرانسیسی فنانس منسٹر برونو لی میئر کا کہنا تھا کہ ہمیں روس پر پابندیوں کے معاشی نتائج کا ادراک ہے لیکن سیاسی اصول مقدم ہے۔ ہم کسی کو یوکرین کی خودمختاری پر حملہ کرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ ڈمیترو کولیبا نے بروسیلز میں یورپی یونین کے وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ روس پر کچھ پابندیوں کو عائد کرے تاکہ یہ ثابت ہو کہ یورپی یونین محض باتیں نہیں کررہی بلکہ عملی اقدام بھی کرسکتی ہے۔

 

Express News Urdu

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا