English   /   Kannada   /   Nawayathi

اونٹ کی سابق مالک سے جذباتی ملاقات سوشل میڈیا پروائرل

share with us

ریاض: 16/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں اونٹ کی اپنے سابق مالک سے والہانہ ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

سعودی عرب میں اونٹ کی اپنے سابق مالک سے جذباتی ملاقات سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ اپنے سابق مالک کے گرد گردن لپیٹے کھڑا ہے اورباربار ان سے اپنے پیارکا اظہارکررہا ہے۔

اونٹ کے مالک نے کچھ عرصہ قبل اپنا اونٹ فروخت کردیا تھا۔اپنے سابق مالک کودیکھ کراونٹ ان  سے لپٹ گیا اوراداسی کے عالم میں اپنی محبت کا اظہارکرتا رہا۔ سابق مالک بھی اپنے اونٹ سے مل کر جذباتی ہوگیا۔

 

اونٹ کی اپنے سابق مالک سے لگاؤ اورمحبت کی ویڈیو 20 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اونٹ سعودی ثقافت کا اہم ہے اورکسی کواونٹ تحفے میں دینا بہت قیمتی اورباعزت تحفہ سمجھا جاتا ہے۔

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا