English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی فوج یوکرائن کی سرحد سے واپس اپنے فوجی اڈوں میں

share with us

ماسکو : 15/فروری/2022ء(فکروخبر/ذرائع)روسی فوج کے اہلکار یوکرائن کی سرحد سے واپس اپنے فوجی اڈوں میں لوٹنا شروع ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کے بعد فوجی اہلکاروں کو یوکرائن کی سرحد سے واپس فوجی اڈے بلا لیا گیا ہے۔

یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم اور ہمارے اتحادی روس کو مزید پیشقدمی سے روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے پُرمسرت لہجے میں مزید کہا کہ یہ فروری کا وسط ہے اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ سفارت کاری مسلسل کام کر رہی ہے۔

یوکرائن پر ممکنہ حملے کے پیش نظر روس اور مغربی ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا تھا اور نیٹو افواج بھی روسی سرحدوں کے قریب جمع ہونا شروع ہوگئی تھیں۔

مسئلے کے سفارتی حل کے لیے فرانس اور جرمنی بھی متحرک ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے روس اور یوکرائن کا دورہ بھی کیا تھا جب کہ امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی تھی۔

امریکا اور برطانیہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس پر اقتصادی پابندیوں کا عندیہ دے چکے ہیں جب کہ روس نے بھی مغربی ممالک کے بجائے چین کو ایل این جی کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا