English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں انتہائی خطرناک شکل اختیار کررہا ہے اسلاموفوبیا

share with us

:12فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)امریکہ میں مقیم تارکین وطن تنظیموں کی طرف سے حال ہی میں ایک پروگرام 'بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور تشدد' کے عنوان پر منعقد کیا گیا۔ جس میں مشہور اسکالر اور ایم آئی ٹی کے پروفیسر نوم چومسکی نے اپنے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ 'اسلامو فوبیا بھارت میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر رہا ہے'۔

نوم چومسکی کی تقریر کی ویڈیو انڈین امریکن مسلم کونسل IAMC کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ہے۔

پروفیسر نوم چومسکی نے کہا کہ ' بھارت میں اسلامو فوبیا اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر رہی ہے، جہاں نریندر مودی کی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کو ختم کر رہی ہے اور ملک کو 'ہندواسٹ ڈیموکریسی' میں تبدیل کر رہی ہے، جس میں تقریباً 250 ملین مسلمان ایک مظلوم اقلیت بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ' یہ ظلم کرنے کی شکلوں میں بھی تبدیلی کر رہی ہیں، جیسے یہ آزاد خیالات اور تعلیمی نظام پر حملہ کر رہے ہیں، اس میں خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا لیکن اب یہ ظلم اور حملے بڑھ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کے خوفناک جرائم کشمیر میں کیے گئے ہیں، ان جرائم کی طویل تاریخ ہے اور مودی کی دائیں بازو کی ہندو قوم پرست حکومت نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کشمیر اب ایک مقبوضہ علاقہ ہے جس پر بھارتی فوج کا سخت کنٹرول ہے، یہ کچھ معنوں میں مقبوضہ فلسطین کی طرح ہی ہے"۔ Naom Chomsky on Kashmir Issue

انڈین امریکن مسلم کونسل IAMC امریکہ میں بھارتی مسلمانوں کی سب سے بڑی وکالت کرنے والی تنظیم ہے

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا