English   /   Kannada   /   Nawayathi

اناؤ میں جو ہوا وہ یوپی میں نیا نہیں، انتظامیہ نے متاثرہ کی ماں کی بات نہیں سنی: پرینکا گاندھی

share with us

:12فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اناؤ معاملے پر اتر پردیش کی یوگی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اناؤ میں جو کچھ پیش آیا وہ اتر پردیش میں نیا نہیں ہے۔ ایک دلت لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کا پتہ لگنے کے لیے دفتروں کے چکر کاٹتی رہی، آخر میں اس کو اپنی بیٹی کی لاش ملی۔ انتظامیہ نے اس کی ایک نہیں سنی۔ بی جے پی کو اس ایشو پر سیاست کرنے کی جگہ جواب دینا چاہیے کہ انتظامیہ کیوں اس ماں کو جنوری سے دوڑاتا رہا؟ کس نے اس بٹیا کی ماں کی گزارش نہیں سنی؟

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یوگی آدتیہ ناتھ جی آپ تقریروں میں نظامِ قانون کی بات کرنا چھوڑ دیجیے۔ آپ کی حکومت میں خوتین کو انصاف کے لیے در در بھٹکنا پڑتا ہے، خواتین پر مظالم ہونے پر ان کی آواز سنی ہی نہیں جاتی۔ خواتین پر مظالم کر ان کا قتل کر دیا جاتا ہے اور آپ جھوٹے دعووں میں مصروف رہتے ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا