English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک حجاب تنازعہ: سپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار، کہا- ’پہلے ہائی کورٹ کو سماعت کرنے دیں‘

share with us

نئی دہلی:10فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں اسکولوں کے اندر حجاب پہننے پر پابندی اور اس کے بعد لگاتار چل رہے مظاہروں کے درمیان آج سپریم کورٹ نے اس عرضی پر جلد سماعت کرنے سے انکار کر دیا، جس میں کرناٹک ہائی کورٹ میں داخل تمام عرضوں کو عدالت عظمیٰ میں منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

کرناٹک حجاب معاملہ کو چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے مینشن کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے زور دیا تھا کہ وہ اس معاملے کی سماعت کریں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’’پہلے ہائی کورٹ کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے دیں۔ ہمارے لیے اس وقت اس معاملہ میں مداخلت کرنا درست نہیں ہوگا۔‘‘

کپل سبل نے اپنی دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سماعت کے لیے 9 ججوں کی بنچ کے پاس بھیجا جانا چاہیے۔ کپل سبل نے مزید کہا کہ آپ اس معاملے پر کوئی حکم نہیں دے سکتے تو کم از کم سماعت کے لیے اسے لسٹ ہی کر لیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم اس وقت اس معاملے کو سماعت کے لئے درج کرتے ہیں تو ہائی کورٹ اس معاملے کی سماعت نہیں کر پائے گا۔ کپل سبل نے مزید کہا کہ وہاں خواتین پر حملے ہو رہے ہیں، ان پر پتھر برسائے جا رہے ہیں۔ تاہم، چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے ہائی کورٹ کو اس معاملے کی سماعت کرنے دیں، اس کے بعد ہم اس معاملے پر غور کریں گے۔

بشکریہ : قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا