English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کاساتھ چھوڑتے ہی پولس نے پکڑ لئے ہاتھ

share with us

:10فروری2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)اپوزیشن پارٹی کہتی ہیں کہ بی جے پی کے پاس ایسی واشنگ مشین ہے کہ اس میں جو کریمنل امیدوار چلا جاتا ہے وہ بے داغ جاتا ہے۔ لیکن جیسے ہی کوئی لیڈر پارٹی چھوڑتا ہے وہ پھر سے داغدار ہو جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ہے یوپی کے بلیا میں۔ دراصل بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے کچھ گھنٹوں بعد بلیا کے بیریا سے موجودہ رکن اسمبلی سریندر سنگھ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے، کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے اور ٹریفک میں رخنہ اندازی کرنے کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ سریندر سنگھ نے آئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے ٹکٹ سے محروم ہونے کے بعد بی جے پی کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

استعفیٰ دینے کے بعد وہ اپنے حامیوں کے ساتھ بیریا پہنچے اور بدھ کو اپنے انتخابی حلقہ میں میٹنگ کی۔ دیوراج برھم سے بیریا کراسنگ کی طرف جانے والے این ایچ-31 پر ان کے حامیوں کے جمع ہونے کے سبب جام لگ گیا۔ سنگھ سمیت 1000 سے زائد لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 (پبلک سروینٹ کے ذریعہ قانونی حکم کی خلاف ورزی)، 341 (غلط روکنا) اور وبائی امراض ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ڈی ایس پی اشوک مشرا نے کہا کہ سریندر سنگھ سمیت سات لوگوں کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں، جب کہ دیگر نامعلوم ہیں۔ سنگھ پر مثالی ضابطہ اخلاق، کووڈ پروٹوکول اور حکم امتناع کی خلاف ورزی کرنے وغیرہ کا الزام لگایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا