English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں پہلے مرحلہ کی انتخابی ووٹنگ ، فرضی ووٹنگ پر ہنگامہ ، ایس پی نے لگائے دھمکانے کے الزام

share with us

:10فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتر پردیش میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کچھ مقامات پر تصادم اور ہاتھا پائی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس درمیان اطلاع موصول ہو رہی ہے کہ 11 اضلاع میں شام 5 بجے تک 57.79 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ شاملی میں 61.68 فیصد، مظفر نگر میں 62.14 فیصد، میرٹھ میں 58.52 فیصد، باغپت میں 61.35 فیصد، غازی آباد میں 54.77 فیصد، ہاپوڑ میں 60.50 فیصد، گوتم بدھ نگر میں 54.77 فیصد، بلند شہر میں 60.52 فیصد، علی گڑھ میں 57.25 فیصد، متھرا میں 58.51 فیصد اور آگرہ میں 56.61 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

اتر پردیش کے شاملی میں فرضی ووٹنگ کو لے کر ہنگامہ برپا ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحاد کے امیدوار پرسنّ چودھری پر حملہ کیا گیا ہے۔ چودھری سمیت دو لوگوں کے اس ہنگامے میں زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

سماجوادی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ آگرہ کی باہ اسمبلی سیٹ کے بوتھ نمبر 287 اور 288 پر بی جے پی کی امیدوار پکشالیکا سنگھ کے شوہر اور بی جے پی لیڈر اریدمن سنگھ سماجواید پارٹی-راشٹریہ لوک دل اتحان کے ووٹروں کو دھمکی دے رہے ہیں۔ ایس پی نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ اور خوف سے پاک انتخابات یقینی بنائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا