English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستانی جیلوں میں بند ۶۰۰ سے زائد ماہی گیروں کی رہائی کے لئے قدم اٹھائے حکومت : کانگریس رہنما

share with us

:09فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس رکن پارلیمنٹ شکتی سنگھ گوہل نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت کو پاکستانی جیلوں میں بند گجرات کے 643 ماہی گیروں کی رہائی یقینی بنانے کے لیے سبھی ضروری قدم اٹھانے چاہئیں۔ راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ ایشو اٹھاتے ہوئے گوہل نے کہا کہ منگل کی شب پاکستانی بحریہ نے 60 ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور 10 کشتیاں ضبط کیں۔ گوہل نے کہا کہ ’’گزشتہ ایک ہفتہ میں تین دیگر واقعات میں انھوں نے تین کشتیوں کو ضبط کیا اور 27 ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ آج گجرات کے 643 ماہی گیر جیلوں میں بند ہیں۔‘‘

ان ماہی گیروں کی رہائی یقینی بنانے کے لیے حکومت سے گزارش کرتے ہوئے گوہل نے کہا کہ مرکز کو انھیں آزاد کرانے کے لیے جو بھی ضروری عمل ہو وہ کرنا چاہیے۔ گجرات میں 1607 کلومیٹر طویل سمندری ساحل ہے جو ملک میں سب سے طویل ہے۔ یہ ماہی گیروں کو ’خود کفیل‘ بناتا ہے اور حکومت کو ریونیو بھی دیتا ہے۔ پاکستانی بحریہ بار بار ماہی گیروں کو گرفتار کرتا ہے اور اس لیے حکومت کو ماہی گیروں کے تحفظ کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

اس درمیان بہار سے آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ اے ڈی سنگھ نے ایوان میں اپنی بات رکھتے ہوئے پاکسان کو منھ توڑ جواب دینے کے لیے گورکھاؤں کی طرح افغان بٹالین بنانے اور انھیں کشمیر میں تعینات کرنے کا مشورہ دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا