English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے بعد اب دوسری ریاستوں میں بھی حجاب پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش

share with us

:09فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کے آریانکوپم کے ایک سرکاری اسکول میں مبینہ طور پر ایک مسلم طالبہ کو حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، جس کے بعد متعدد طلباء و طالبات نے اسکول انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت سے انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ متاثر طالبہ گزشتہ تین سالوں سے حجاب پہن کر اسکول آ رہی ہے لیکن گزشتہ 4 فروری بروز جمعہ کو باحجاب طالبہ کو کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور اسکول انتظامیہ نے طالبہ کو اسکے والدین کو بلانے پر مجبور کیا۔

وہیں پڈوچیری گورنمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے مذکورہ اسکول کے ذمہداران سے کہا ہے کہ وہ کلاس میں حجاب پر اعتراض کرنے والے استاد کے الزامات کی تحقیقات کریں۔

اس سلسلے میں کرائیکل کے اراکین اسمبلی کے ایک وفد نے پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگاسامی سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ یو ٹی میں خودمختاری اور مذہبی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں حجاب معاملے پر ہورہے تشدد پر روک لگانے کے لئے وزیر اعلی نے تمام ہائی اسکولز اور کالجز کو اگلے تین دن کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ ریاست کے کچھ حصوں میں تشدد کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام طلباء، اساتذہ اور اسکولوں و کالجوں کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کرناٹک کے لوگوں سے امن و امان اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں نے اگلے تین دن تک تمام ہائی سکول اور کالج بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تمام متعلقہ افراد سے تعاون کی اپیل ہے۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک کے اُڈوپی ضلع میں باحجاب طالبات کو کالج کیمپس میں داخلہ نہ دینے کے بعد سے جاری احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ اُڈوپی میں طالبات کے احتجاج کے بعد دیگر طلبہ بھی بھگوا شال اور مفلر کے ساتھ ان طالبات کی مخالفت میں اتر آئے، جس کے بعد دیگر اضلاع کے کالجز میں بھی حالات کشیدہ ہو گئے۔

اُڈوپی کے بعد ضلع شیواموگا اور داونگیرے میں بھی حالات کشیدہ ہوگئے جس کے بعد وہاں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ حجاب اور بھگوا اسکارف کو لے کر تشدد، پتھراؤ اور ہلکا لاٹھی چارج ہوا، جس کی وجہ سے حکومت نے یہ فیصلہ لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا