English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان اور مغربی نمائندوں کے درمیان ناروے میں  مذاکرات کا آغاز

share with us

اوسلو : 25/جنوری/2022ّ(فکروخبر/ذرائع)طالبان نمائندوں اور مغربی سفارتکاروں کے درمیان ناروے میں مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق طالبان کے مطالبات میں سے ایک مطالبہ افغانستان کے 10 بلین ڈالرز کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا ہوگا۔ طالبان کے وفد نمائندے شفیع اللہ اعظم نے میٹنگ سے قبل پہلے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری مغربی ممالک سے درخواست ہے کہ سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر افغان شہریوں کے مسائل کا سوچا جائے اور اس کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جائے۔

این بی سی نیوز کے مطابق ناروے میں مذاکرات شروع ہونے سے پہلے طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ امید ہے کہ یہ سفر کئی نیک مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنے گا اور یورپ اور طالبان کے درمیان بہتر تعلقات کا باعث ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ متعدد امدادی اداروں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے اندازے کے مطابق 90 لاکھافغانی فاقہ کشی کی قریب ہیں۔ لوگوں نے اپنے بچوں اور ذاتی اشیا کو کھانے کے بدلے بیچنا شروع کردیا ہے اور سردیوں میں گرمائش کیلئے گھریلو فرنیچر کو جلانے پر مجبور ہیں۔

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا