English   /   Kannada   /   Nawayathi

مذہب کی بنیاد پر بھڑکانا، تفریق پیدا کرنا بی جے پی کا کام

share with us

:10جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سرینگر میں پارٹی دفتر پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی Mehbooba on BJP Politics نے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں مذہب کے نام پر ہندو اور مسلمانوں کو تقسیم کیا ہے اور ان ہی معاملوں پر سیاست کرتے ہیں۔
محبوبہ مفتی کا یہ ردعمل اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ Yogi Adityanath on Muslim Votes کے اس بیان پر آیا جس میں انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں آنے والے اسمبلی انتخابات 80 اور 20 فیصد کے مابین ہیں، جو مسلمان اور ہندو آبادی کی طرف صاف اشارہ تھا۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ پی ڈی پی پر انتظامیہ کورونا وائرس کے ایس او پیز کی آڑ میں قدغن عائد Mehbooba Mufti on FIR Against PDP کرتے ہیں جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں پر کوئی پابندی نہیں عائد کی جاتی ہے
ہم آپ کو بتادیں کہ ضلع اننت ناگ میں پی ڈی پی کے نائب صدر رحمان ویری سمیت دس پی ڈی پی رہنماؤں پر مجسٹریٹ نے کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔
دریں اثناء سابق پی ڈی پی وزیر اور اپنی پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر کے بھتیجے پی ڈی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذھیب یوسف میر اشرف میر کے بڑے بھائی محمد یوسف میر کے فرزند ہیں اور انہوں نے انگلستان میں یونیورسٹی آف انڈنبرا میں اقتصادیات میں ماسٹرس ڈگری حاصل کی ہے۔اشرف میر کئی برسوں سے پی ڈی پی کے ساتھ مسلک تھے اور سنہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے سابق وزر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سرینگر کے سنوار حلقے سے شکست دی تھی۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اشرف میر اپنی پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور اس وقت اس پارٹی کے صوبائی صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ذھیب کی پی ڈی پی میں شمولیت سے میر خاندان میں سیاسی بٹوارہ ہوا ہے۔
میر خاندان سرینگر کے مضافات اتھواجن میں رہائش پذیر ہیں اور وادی میں بڑے تاجروں اور کنسٹرکشن کمپنی کے مالکان ہیں۔
سنوار حلقے میں یہ خاندان اثر ورسوخ والا ہے اور سنوار حلقے پر ان کی سیاسی پکڑ بھی ہے۔ بتایا جاتا ہے ذھیب میر کی پی ڈی پی میں شامل ہونے سے اشرف میر کے لیے ایک بڑا چلیج پیدا ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا