English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں و کشمیر: حسن پورہ مڈبھیڑ میں دو ملی ٹنٹ ہلاک

share with us

سرینگر:10جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)جموں وکشمیر میں کلگام ضلع کے حسن پورہ علاقے میں سلامتی دستوں نے مڈبھیڑ میں دو ملی ٹنٹوں کو مار گرایا ہے۔ پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے کل رات ان دونوں ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ کس دہشت گردانہ تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے حسن پورہ گاؤں کو اتوار کی شام کو سیل کر دیا تھا۔ پولیس نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’کلگام مڈبھیڑ اپڈیٹ، دو نامعلوم ملی ٹنٹ مارے گئے۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت اور تعلق کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ہتھیار اور گولہ بارود سمیت قابل اعتراض اشیا برآمد ہوئی ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا