English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب پانچ ریاستوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹس پر نظر نہیں آئے گی پی ایم مودی کی تصویر

share with us

:10جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے سبب اب پانچ ریاستوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر نہیں ہوگی۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت پانچ انتخابی ریاستوں میں لوگوں کو دیئے جا رہے کووڈ سرٹیفکیٹس سے وزیر اعظم کی تصویر کو باہر کرنے کے لیے کووِن پلیٹ فارم پر کچھ فلٹر لگائے گا۔

واضح رہے کہ انتخابی کمیشن نے ہفتہ کے روز پانچ ریاستوں اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا میں اسمبلی انتخابات کے پروگراموں کا اعلان کیا اور ساتھ میں مثالی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا۔ پنجاب، اتراکھنڈ اور گوا میں جہاں 14 فروری کو ایک ہی مرحلہ میں ووٹنگ ہوگی، وہیں منی پور میں 27 فروری اور 3 مارچ کو دو مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ اتر پردیش میں 10 فروری سے 7 مارچ تک سات مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ سبھی پانچ ریاستوں میں ووٹ شماری 10 مارچ کو ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا