English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب سکھ برادری کی نسل کشی کی کال : بی جے پی ایم ایل کے خلاف شکایت درج

share with us

نئی دہلی:09جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے کارگزار صدر ایس کولونت سنگھ باٹھ نے دہلی پولیس میں بی جے پی ایم ایل اے ابھیجیت سانگا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران سڑک بند ہونے کے بعد سکھوں کو 1984 جیسی نسل کشی کی دھمکی BJP MLA Threatens 1984 Like Genocide to Sikhs دی ہے۔

اس معاملے کے حوالے سے کلونت سنگھ باٹھ نے بتایا کہ بی جے پی ایم ایل اے سانگا نے ایک ٹویٹ میں سکھوں کو 1984 جیسی نسل کشی کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ کہیں اندرا گاندھی سمجھنے کی بھول نہ کریں۔ یہ نریندر مودی ہے، تمہیں لکھنے کے لیے کاغذ اور پڑھنے کے لیے تاریخ بھی نہیں ملے گی۔

دہلی کمیٹی نے ایم ایل اے کی اس دھمکی کے خلاف پولیس اسٹیشن نارتھ ایونیو میں شکایت درج Complaint Against a BJP MLA کرائی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ باتھ نے کہا کہ ایم ایل اے نے قابل اعتراض اصطلاحات کا استعمال کیا ہے اور 84 کی بات کرتے ہوئے سکھوں کی تاریخ مٹانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ایم ایل اے ابھیجیت سانگا اور دیگر کے خلاف پولیس اسٹیشن نارتھ ایونیو میں شکایت بھیجی ہے۔

کلونت سنگھ نے کہا کہ سکھ ایک محب وطن کمیونٹی ہے اور ملک کی آزادی میں سکھوں کا بڑا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جس قسم کی باتیں ہو رہی ہیں وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایسے لوگ بھول جائیں کہ 1984 جیسا قتل دوبارہ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کمیٹی کی کارروائی کے بعد مذکورہ ایم ایل اے نے نہ صرف متنازع ٹوئٹ ہٹا دیا بلکہ وضاحت کرتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا