English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ کے 4 جج کورونا وائرس میں مبتلا

share with us

:09جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ملک میں ایک بار پھر کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے چار ججوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹری ذرائع کے مطابق چار جج کورونا وبا سے متاثر ہوئے ہیں، ان میں وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر سپریم کورٹ نے آج ایک سرکلر پاس کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مقدمات کی سماعت بنچ کے رہائشی دفاتر میں ورچوئل کی جائے گی۔

سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف ارجنٹ معاملوں، تازہ معاملوں، ضمانت کے معاملات، التواء کے معاملات، حراستی معاملات اور مقررہ تاریخ کے مقدمات درج ہوں گے۔ یہ انتظام 10 جنوری سے اگلے احکامات تک نافذ العمل ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا