English   /   Kannada   /   Nawayathi

سستے راشن پیکٹوں سے نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر ہٹانے کے احکامات

share with us

لکھنؤ:09جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہفتہ کو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ریاستی حکومت کے محکمہ خوراک اور عوامی ترسیل کی طرف سے عوام کو فراہم کئے جانے والے سستے راشن کے پیکٹوں سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر اورسلوگن وغیرہ ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

محکمہ خوراک اور عوامی ترسیل کے کمشنر کی جانب سے تمام ضلع مجسٹریٹ کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصاویر ہٹا دی جائیں۔

نئے حکم نامے کے تحت محکمہ نے صرف تصویر اور سلوگن کے بغیر راشن کے پیکٹ تقسیم کرنے کو کہا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد عوامی مقامات سے سرکاری اشتہارات وغیرہ ہٹانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا