English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلی ڈیل ایپ : مہینوں بعد پہلا ملزم گرفتار

share with us

نئی دہلی: بلی بائی ایپ کے سلسلہ میں کلیدی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد اب سلی ڈیل معاملہ میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلی گرفتار کی ہے۔ پولیس نے سلی ڈیل ایپ معاملہ میں کلیدی ملزم اومکیشور ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اومکیشور بی سی اے کا طالب علم ہے اور اس نے گزشتہ سال جولائی میں سلی ڈیل ایپ تیار کی تھی۔ اس ایپ پر سرکردہ مسلم خواتین کے بارے میں نازیبا باتیں لکھی گئی تھیں اور ان کی قابل اعتراض تصاویر بھی ڈالی گئی تھیں۔ اتنا ہی نہیں اس ایپ پر مسلم خواتین کو نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

آج تک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پوچھ گچھ میں انکشام کیا ہے کہ سلی ڈیل معاملہ میں اس کے علاوہ کئی دسرے لوگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں اس معاملہ میں مزید گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ بلی بائی ایپ تیار کرنے کے ملزم نیرج بشنوئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ 7 دن کے لئے دہلی پولیس کی اسپیشل آئی ایف ایس او یونٹ کی حراست میں ہے۔ پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر سلی ڈیل معاملہ میں اندور سے اومکیشور ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے فی الحال پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بلی بائی ایپ کو بھی سلی ڈیل کی طرز پر ہی تیار کیا گیا تھا۔ اس پر بھی سرکردہ مسلم خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ان کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی تھی اور نازیبا باتیں لکھی گئی تھیں۔ ان دونوں ایپس کو ’گِٹ ہب‘ نامی پلیٹ فارم پر لانچ کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا