English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی کال اور عیسائیوں پر مسلسل حملوں کی مذمت میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

share with us
sdpi protest

چنئی:08جنوری2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے گزشتہ ماہ ہریدوار، اتراکھنڈ میں منعقد دھرم سنسد اور دہلی میں ہندویوا واہنی کی اجلاس میں ہندو فاشسٹ طاقتوں کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی کال اور عیسائیوں پر سنگھ پریوار کی جانب سے مسلسل ہورہے حملوں کی مذمت میں چنئی کلکٹر آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت ریاستی سکریٹری اے کریم نے کی، پارٹی ریاستی سکریٹری رتنم اناچی، ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن بشیر سلطان اور چنئی کے علاقائی ضلعی منتظمین موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی محمد مبارک، کانگریس لیجسلیٹیو کمیٹی کے چیئرمین کے سیلوا پرو تنھگائی، ایم ایل اے، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے نائب ریاستی سکریٹری ایم ویرا پانڈین، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد شیخ انصاری، وی سی کے نائب جنر ل سکریٹری وننی ارسو، ڈی وی کے جنر ل سکریٹری وڈوتھالائی راجندرن، مئی 17موؤمنٹ کوآڑڈنیٹر ترومروگن گاندھی، تامل پلیگل پارٹی کے لیڈر ناگائی ترووللون، انڈین توحید جماعت کے نائب صدر منیز، ریپبلیکن پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر آر انبو وینتھن اور کرسچن پیپلز فورم کے ریاستی کوآرڈنیٹر پی فیلکس نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اقلیتی برادریاں مسلمانوں اور عیسائیوں کے قتل عام کا کھلے عام مطالبہ کرنے والے نسل پرستانہ بیان بازی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور ہندو فاشسٹوں کی نسل کشی کی کال کے خلاف اور ان کے اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت 500سے زائد کارکنا ن شریک رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا