English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی نفرت کی فیکٹری لگا کر نوجوانوں کواستعمال کر رہی ہے : راہل گاندھی

share with us
rahul gandhi

نئی دہلی:08جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک خاص مذہب کی خواتین کو نشانہ بنانے اور تضحیک آمیز تبصرے کرنے کے لئے استعمال کئے جا رہے بلی بائی ایپ کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک یہ دیکھ کر حیران ہے جن کم عمر نوجوانوں کو اس ایپ کی وجہ سے پکڑا گیا ان میں اتنی نفرت کہاں سے آئی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے خود اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی خود نفرت پھیلانے والی فیکٹری تیار کرکے اس میں نوجوانوں کا استعمال کر رہی ہے اور اس کا ٹیک فوگ ایپ بھی ان میں سے ایک ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’بلی بائی ایپ کیس کے ملزمین کی کم عمری کو دیکھ کر، پورا ملک پوچھ رہا ہے کہ اتنی نفرت آتی کہاں سے ہے۔ دراصل بی جے پی نے نفرت کی کئی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں۔ ٹیک فوگ ان میں سے ایک ہے‘‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیک فوگ بی جے پی کا ایک مددگار ایپ ہے جس نے سائبر پلیٹ فارم کو نفرت پھیلانے اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی طاقت دی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین کو دائیں بازو کے نظریات کے پروپیگنڈے کے لئے جوڑا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا