English   /   Kannada   /   Nawayathi

سینئر ٹیلی ویژن صحافی برکھا دت کو کیرالہ میڈٰیا اکیڈمی ایوارڈ

share with us
burkha dutt

ترواننت پورم:06جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سینئر ٹیلی ویژن صحافی اور موجو اسٹوری کی ایڈیٹر برکھا دت کو صحافت میں ان کی شاندار خدمات کے لیے کیرالہ میڈیا اکیڈمی کے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ میڈیا اکیڈمی کے صدر آر ایس بابو نے جمعرات کو یو این آئی کو بتایا کہ ’’برکھا دت کو چیلنجنگ وبائی دور میں سڑک کے ذریعہ کیرلا سے جموں و کشمیر کا سفر کر کے کووڈ پر 100 دن کی جرات مندانہ رپورٹنگ کے لیے سال 2020 کے قومی ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے‘‘۔

آر ایس بابو نے کہا ’’ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے، ایک یادگاری نشان اور ایک سرٹیفکیٹ شامل ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین کی طرف سے برکھا دت کو ترواننت پورم میں 13 سے 23 فروری تک منعقد ہونے والی فوٹو نمائش میں یہ ایوارڈ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آر ایس بابو نے کہا کہ ملیالہ منورما کے سابق ایڈیٹوریل ڈائریکٹر تھامس جیکب کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے برکھا دت کو اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس سے قبل، برکھا دت نے بھی ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ابھی ابھی یہ اطلاع دی گئی کہ مجھے کووڈ کی مدت کے دوران رپورٹنگ کے لیے کیرالہ میڈیا اکیڈمی کی جانب سے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا