English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمان:طوفان شاہین کے بعد ایک اور خطرے سے آگاہ کردیا گیا

share with us

 

مسقط 18نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)خلیجی سلطنت عمان میں سمندی طوفان شاہین کے بعد ایک اور خطرے سے آگاہ کردیا گیا ، عمانی محکمہ موسمیات نے مسندم گورنری اور بحیرہ عمان کے ساحلوں پر سمندری لہروں کے اٹھنے سے خبردار کردیا ۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کے محکمہ موسمیات نے مسندم گورنری اور بحیرہ عمان کے ساحلوں پر سمندری لہروں کے اٹھنے سے خبردار کرتے ہوئے اس خطرے سے آگاہ کیا ہے کہ سمندر کی لہریں مسندم گورنریٹ اور بحیرہ عمان کے ساتھ ساحلی پٹی پر موجود ساحلوں پر اٹھیں گی ، جمعرات اور جمعہ کو بحیرہ عرب کے ان ساحلوں پر اوسط لہر کی اونچائی 1.5 میٹرسے 2 میٹر تک دیکھی جائے گی۔

دوسری جانب عمان میں سمندری طوفان شاہین کے بعد زندگی کی رونقیں لوٹنے لگیں ، مسقط میں پبلک پارکس اور باغات کو بحالی کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا ، مسقط میونسپلٹی نے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پبلک پارکس اور باغات جمعرات 14 اکتوبر 2021ء سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، مسقط میونسپلٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کے بعد بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے ، جس کی بنیاد پر مسقط بلدیہ عوامی پارکوں اور باغات کو دوبارہ کھولنے کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے لیکن براہ کرم یہ بھی نوٹ کرلیں کہ النسیم پبلک پارک ، کالبوہ پارک اور الغبرا لیک پارک اس سے مستثنیٰ ہیں اور عوام کو ان کے کھلنے کے بارے میں بھی جلد مطلع کیا جائے گا۔

 

 

خیال رہے کہ عمان میں سمندری طوفان شاہین نے تباہی مچادی تھی ، جس کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ، تباہی مچانے کے بعد طوفان کا زور تو ٹوٹ گیا تھا لیکن سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے مسقط اور ساحلی علاقوں میں 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے دارالحکومت مسقط سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں ، جس پر ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ مسقط سے آنے اور جانے والی کچھ پروازوں کو معطل کیا گیا تاکہ خطرات سے بچا جاسکے ، بعد ازاں حالات معمول پر آنے کے بعد ملک میں پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگیا ۔

اُردو پوائنٹ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا