English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے زیراہتمام عصر حاضر میں ادب اطفال کی اہمیت پر مذاکرہ کا انعقاد

share with us

 ڈاکٹر محمد غوث، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز، عبداللہ دامداابوندوی، سمعان خلیفہ ندوی، ڈاکتر مختاراحمدفردین، ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی  اوردیگرکا خطاب

 

تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے زیراہتمام ڈاکٹرمحمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی صدارت میں  ‘‘ عصر حاضر میں ادب اطفال کی اہمیت ’’پر ایک مذاکرہ منعقد ہوا۔اس مذاکرے میں بھٹکل (کرناٹک ) سے ادارہ ادب اور کاروان ا دب کے عہدیداران اور بھٹکل سے شائع ہونے والے بچوں کے رسالے ‘‘پھول ’’ کے سرپرست و مدیر اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری نے مذاکرے میں اپنے صدارتی خطاب میں تمام مہمانان کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ بھلے ہی بھٹکل ایک چھوٹا سا علاقہ ہے مگر یہاں ادب اطفال سے متعلق جو کام انجام دیے جارہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کے اثرات ملک گیر سطح پر مرتب ہوں گے۔انہوں نے بھٹکل سے تشریف لائے وفد کا استقبال کیا اورانہیں تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی کارکردگی اور فروغ اردو سے متعلق جاری سرگرمیوں سے واقف کروایا، بالخصوص قومی زبان اور روشن ستارے کی شروعات اور اس میں موجود مواد کی اہمیت و افادیت بھی زیر گفتگو رہی۔ادارہ ادب اور کاروان ادب کے سرپرست مولانا عبدالمتین منیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سے 40سال قبل کھلونا، جامعہ، نور اور ٹافی جیسے رسائل بچوں میں بہت مقبول تھے جس کی وجہ سے ان میں مطالعہ کا شوق فروغ پاتا تھا مگر آج صورتحال برعکس ہو گئی ہے، اسی خلاء کو ہم نے پر کرنے کے لئے بھٹکل میں واقع جامعہ اسلامیہ کے زیر اہتمام بچوں کے لئے کتب خانوں کا آغاز کیا جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں۔بھٹکل سے شائع ہونے والے بچوں کے رسالے ‘‘پھول ’’ کے مدیر اعلیٰ مولانا محمد سمعان خلیفہ ندوی نے مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ آج ہم ادب اطفال سے متعلق گفت و شنید کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ آج ہر طرف بے دینی کا دوردورہ ہے جس کا راست شکار مسلم طلباء و طالبات بن رہے ہیں۔ان حالات میں ملت کا پڑھا لکھا طبقہ اپنے علمی وسائل کے ذریعہ ان کی رہنمائی کرسکتا ہے ۔ ان ہی حالات کو پیش نظر رکھ کر ہم نے بھٹکل جیسے چھوٹے سے شہر سے ادب اطفال کے ضمن میں رسالہ ‘‘پھول ’’ کی شروعات کی ہیں ۔ صرف چار سال کے قلیل سے عرصہ میں آج پورے خطہ میں مطالعہ کا ذوق فروغ پایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی کا علمی و ادبی دورہ کرتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہے ’ اس سے بڑ ھ کر خوشی اس بات کی بھی ہے کہ اکیڈیمی ہذا کو ایک ایسے دانشورڈائرکٹرکی سرپرستی حاصل ہوئی ہے جنہوں نے پولیٹیکل سائنس جیسے مشکل مضمون میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا ہے اور چاہتے ہیں کہ اس کے تناظر میں مسلمانوں کے مصائب و مشکلات کا حل تلاش کیا جائے ۔ ادب اطفال کے متعلق ہماری کوشش یہی ہونی چاہیے کہ ہم بچوں کی دلچسپی سے متعلق مواد فراہم کریں تبھی ہم اپنے ادب کو پاسکیں گے۔مذاکرے سے مولانا عبداللہ غازی مدیر رسالہ ‘‘پھول’’ بھٹکل’ مولانا ڈاکٹر عبدیالحمید اطہر ندوی ’ ڈاکٹر فاضل حسین پرویز مدیر ہفت روزہ ‘‘گواہ’’ اور ڈاکٹر مختار احمد فردین صدرآل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض جناب سردار سلیم معاون مدیر رسالہ روشن ستار ے نے انجام دیے جب کہ محمد ارشد مبین زبیری انچارج ماہنامہ قومی زبان نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔اس موقع پر جناب وی ۔کرشنا سپرنٹنڈنٹ اردواکیڈیمیْ محسن خان’محمد عطا اللہ خان اکاؤنٹنٹ’جناب شیخ محمد اسمعیل سینئر اسٹینو’ ڈاکٹر احتشام ا لدین خرم سینئر اسسٹنٹ’ اطہر خان’ انورعلی خان’  محمد اسمعیل جاوید’ رجب علی پاشا’ محمد رفیع جونیر اسسٹنٹس’ ارکان عملہ و دیگر معززین میں جناب جے ایس افتخار نمائندہ روزنامہ ہندو’ ڈاکٹر جہانگیر احساس محسن خان ،ڈاکٹر ایم اے ساجد بھی موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا