English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں و کشمیر کے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات کروائے گی پریس کونسل

share with us

 

نئی دہلی: 30 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع) جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے الزامات کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پریس کونسل آف انڈیا نے اس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دی ہے۔ پریس کونسل آف انڈیا کی ایک پریس ریلیز کے مطابق کونسل کے چیئرمین جسٹس چندرمولی کمار پرساد نے جموں و کشمیر کے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق جسٹس پرساد نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس گروپ میں روزنامہ بھاسکر کے گروپ ایڈیٹر پرکاش دوبے، نیو انڈین ایکسپریس کے صحافی گُربیر سنگھ اور جن مورچہ کے ایڈیٹر ڈاکٹر سمن گپتا شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا